8 نومبر 2014 - 12:37
آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا اعتراف

افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے حقانی نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کو وڈیو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی طرح حقانی نیٹ ورک بھی اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے موثر ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ آپریشن کی وجہ سے حقانی نیٹ ورک کے افغانستان میں حملے کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن نے بتایا کہ اس سال اب تک افغان فوج اور پولیس کے چار ہزار چھ سو چونتیس اہل کار مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جب کہ گذشتہ سال ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار تین سو پچاس تھی ۔

.......

/169